03 Jun 2023
(لاہور نیوز) کاروباری ہفتہ کرنسی مارکیٹ میں بہتر رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بے لگام تیزی کو ریورس گیئر لگ گیا۔
ہفتہ بھر میں ڈالر 14 روپے سستا ہوا۔ کاروباری ہفتے میں بدھ اور جمعرات کو اوپن مارکیٹ ڈالر ریٹ میں تیزی سے کمی ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ ڈالر ریٹ 302 روپے تک رہا۔ ہفتے کے آغاز پر ڈالر 316 روپے پر فروخت ہوا تھا۔
دوسری طرف انٹر بینک ڈالر ریٹ میں استحکام رہا۔ ہفتہ بھر میں انٹر بینک ڈالر ریٹ میں صرف 53 پیسے کا اضافہ ہوا اور انٹر بینک ڈالر ریٹ 285 روپے 68 پیسے رہا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ڈیل طے نہ ہونے کا تاثر بھی کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہا ہے اور ڈالر ریٹ میں کمی عارضی ہو سکتی ہے۔