اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

دل کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو ٹانگوں کو صحت مند رکھیں

03 Jun 2023
03 Jun 2023

(ویب ڈیسک) نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مضبوط ٹانگوں والے افراد میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد حرکتِ قلب بند ہونے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

جاپان میں کیتاساٹو یونیورسٹی سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں بحالیِ صحت کے شعبہ کے کینسوک یوینو اور ڈاکٹر کینٹارو کامیا کا مطالعہ رواں ماہ کے شروع میں یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی ایک سائنسی کانگریس ہارٹ فیلیئر 2023 کے دوران پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر کینٹارو نے 57 سے 74 سال کی عمر کے 932 افراد کے quadriceps (رانوں کے اگلے حصے میں پٹھوں) کی طاقت کا مطالعہ کیا جو 2007 اور 2020 کے درمیان دل کے دورے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

تجزیے سے پتا چلا ہے کہ جن کی ٹانگوں میں طاقت کم ہوتی ہے ان میں حرکت قلب بند ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے بنسبت ان کے جن کی ران کے پٹھے زیادہ قوی ہوتے ہیں۔

ٹانگوں کی مضبوطی بہت سے فوائد کی حامل ہے خاص طور پر جب بڑھتی عمر کی بات آتی ہے، تو نہ صرف دل کی صحت کے لیے بلکہ مجموعی صحت کے لحاظ سے بھی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ٹانگوں کی ورزش دیگر احتیاطی تدابیر کے مقابلے میں وزن کی کمی کیلئے زیادہ موثر ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے