اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بڑھتی عمر اور یادداشت کمزور ہو رہی ہے تو یہ چیزیں کھائیں

03 Jun 2023
03 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ جو یادداشت اور سوچنے کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں، انہیں فلاوانولز (Flavanols) نامی غذائی اجزاء سے بہتر کیا جا سکتا ہے۔ یہ فلاوانولز چاکلیٹ اوربیریز میں پائے جاتے ہیں۔

نیورولوجی کے پروفیسر اور کولمبیا یونیورسٹی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز میں الزائمر ڈیزیز ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر سکاٹ سمال کا کہنا تھا کہ ہم نے فلاوانولز کے بائیو مارکرز کی مدد سے پایا کہ اگر جسم میں فلاوانولز کی نسبتاً کمی ہے تو یہ آپ کی عمر سے متعلق یادداشت میں کمی کا باعث بنے گی۔

ڈاکٹر نے مزید کہا کہ یہ ممکن ہے کہ جس طرح بچوں کو اپنے ترقی پذیر دماغ کے لیے مخصوص غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح عمر رسیدہ دماغ کو بھی بہترین صحت کے لیے مخصوص غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے اور بہتر یادداشت کیلئے مطلوبہ جُز فلاوانولز ہے جو چاکلیٹس اور بیریز میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب سائنسدان ایسے غذائی اجزاء کی ایک سیریز پر غور کر رہے ہیں جن کی عمر رسیدہ جسم اور دماغ کو ضرورت ہوتی ہے۔

مذکورہ بالا تحقیق امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور مارس ایج کی طرف سے فنڈ کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے