اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو کیمپس کیلئے مدعو کرلیا

02 Jun 2023
02 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپس کے لئے کھلاڑیوں کو مدعو کرلیا، کیمپس کا انعقاد 10 سے 21 جون تک لاہور میں کیا جائیگا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کیمپس کا پہلا مرحلہ 10 جون سے 15 جون تک ہوگا جس میں سپنرز شرکت کرینگے جبکہ 16 جون سے 21 جون تک دوسرے مرحلے میں فاسٹ باولرز کیمپس میں شرکت کرینگے، بلے بازوں  کے کیمپس 10 سے 21 جون تک جاری رہیں گے۔سپنرز میں ابرار احمد ،علی اسفند،عرفات منہاس، فیصل اکرم، محمد جنید، مہران ممتاز، مبصرخان، نعمان علی، قاسم اکرم، ساجد خان، سفیان مقیم، اسامہ میر اور زاہدمحمود شامل ہیں۔

فاسٹ باولرز میں عامر جمال، ارشد اقبال، فہیم اشرف، حارث رؤف، احسان اللہ، محمد حسنین ، محمد وسیم جونیئر، میرحمزہ، محمدعلی، نسیم شاہ اورشاہنواز دھانی شامل ہیں۔ اسی طرح بلے بازوں میں عبداللہ شفیق، حارث سہیل، حسیب اللہ، حسین طلعت، افتخاراحمد، امام الحق ، کامران غلام، محمدحارث، محمدہریرہ، میربن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سعودشکیل، طیب طاہرشامل ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کیمپس کے انعقاد کا مقصد آنیوالے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے، قومی سلیکشن کمیٹی کے ان کیمپس کیلئے پاکستان انڈر 19 اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کو مدعو کیاگیا ہے  جو قومی ٹیم کے کوچز اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ سرفراز احمد ذاتی مصروفیات ، بابر اعظم اور محمد رضوان (حج) اور محمد نواز (رہیب) کے سبب ان کیمپس میں شریک نہیں ہونگے، انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلے ہی مطلع کردیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے