اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دنیا غربت کا، ہمارے سیاستدان ایک دوسرے کا خاتمہ چاہتے ہیں، سراج الحق

02 Jun 2023
02 Jun 2023

(لاہور نیوز) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دنیا غربت کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے اور ہمارے سیاست دان ایک دوسرے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بھارت، متحدہ عرب امارات، قطر مریخ کی طرف جا رہے ہیں، ہمارے حکمران لنگر خانہ، تنور، آٹے کے ٹرک کا انتظام کر رہے ہیں، سیاست دان غربت ختم کرنے کے بجائے ایک دوسرے کو ختم کرنے کے اعلانات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی دشمن کرپشن ہے، حکمرانوں نے توشہ خانہ تک نہیں چھوڑا، اللہ نے جماعت اسلامی کو موقع دیا تو آئی ایم ایف سے قرض نہیں لیں گے، قرض حل نہیں، اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہو گا، ملک نااہل حکمرانوں کی وجہ سے قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حالات کی وجہ سے ہر پاکستانی ڈپریشن اور ٹینشن کا شکار ہے، ملک غریب نہیں اسے حکمرانوں نے غریب بنایا، پانامہ لیکس اور پنڈورا پیپرز میں ملوث تمام افراد کو کٹہرے میں لایا جائے، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے سٹیٹس کو برقرار رکھا، جماعت اسلامی سٹیٹس کو توڑنا چاہتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے