کھیل
شاہین آفریدی اور شاداب کا انگلش لیگ کھیلنے کا معاملہ،فاسٹ باولر جنید خان ردعمل جاری
02 Jun 2023
02 Jun 2023
(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کےباولر جنید خان نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی اور شاداب خان کو انگلش لیگ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلنے نہیں جانا چاہیے تھا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں جنید خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو زیادہ احتیاط سے ہینڈل کرنا چاہیے کیونکہ یہ ورلڈکپ کا سال ہے اور اس وقت انہیں ٹاپ کنڈیشن میں ہونا چاہیے۔
جنید خان نے کہا میری رائے میں یہ بہتر ہوتا اگر بورڈ شاہین کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلنے کی اجازت نہ دیتا اور انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنے اور کچھ آرام کرنے کا مشورہ دیتا کیونکہ ورلڈ کپ قریب ہے اور آگے مزید سیریز ہیں، ہمیں اس کی ضرورت ہے۔