تجارت
آئندہ مالی سال میں قومی ترقیاتی بجٹ کتنا رکھنے کی تجویز کی گئی ہے؟بڑی خبر سامنے آگئی
02 Jun 2023
02 Jun 2023
(ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال قومی ترقیاتی بجٹ 2458 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب رکھنے کی تجویز کی گئی ہےاور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1558ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح وفاقی وزارتوں کا ترقیاتی بجٹ 359 ارب روپے، کارپوریشنز کیلئے 141 ارب جبکہ خصوصی ایریاز آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 55 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق کے پی میں ضم علاقوں کیلئے 55 ارب، ایس ڈی جیز کا ترقیاتی بجٹ 90 ارب، پاکستان ڈیویلپمنٹ فنڈ کے لیے 100ارب اور پبلک پرائیوٹ شراکت داری کے ذریعے 100 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 426 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جو جولائی سے اکتوبر صرف چار ماہ کے لیے ہے۔