اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں خالص دودھ کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف ملک کا قیام

02 Jun 2023
02 Jun 2023

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں خالص اور صحت بخش دودھ کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف ملک قائم کر دیا گیا۔

دودھ کے عالمی دن کے موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا خالص دودھ کا حصول حاضر وقت کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ عوام تک خالص دودھ پہنچانے کے لیے الگ ڈائریکٹوریٹ آف ملک بنا دیا گیا ہے۔ ''ڈائریکٹوریٹ آف ملک ''کا مقصد بین الاقوامی طرز پر خالص دودھ کی فراہمی کا جدید نظام متعارف کروانا ہے۔ صوبہ بھر میں دودھ کے معیار کو روزانہ کی بنیاد پر ڈیری سیفٹی ٹیمیں چیک کرتی ہیں۔ یکم جنوری2017 سے اب تک فوڈ اتھارٹی نے 28 کروڑ، 29 لاکھ سے زائد دودھ کی چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران 72 لاکھ 42 ہزار 562 لٹر ملاوٹی اور ناقص دودھ تلف کیا گیا۔

 انہوں نے کہا دنیا بھر میں خالص دودھ کی ترسیل کے بہترین ماڈلز موجود ہیں۔ ملک ڈائریکٹوریٹ دنیا میں دودھ کی ترسیل کے کامیاب ماڈلز کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ مکمل تحقیق کے بعد پاکستان کے وسائل اور ماحول کے مطابق نیا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر دودھ کی پیداوار سے خریدار تک پہنچنے کے تمام مراحل کی مانیڑنگ کی جائے گی۔

راجہ جہانگیر انور کا مزید کہنا تھا جامع پالیسی تیار کرنے اور تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد جدید اور قابل عمل نظام لاگو کر دیا جائے گا۔ عوام تک دودھ جیسی بنیادی خوراک ملاوٹ سے پاک اور غذائیت سے بھرپور پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے