اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کا زیر تعمیر اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کا دورہ

02 Jun 2023
02 Jun 2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے زیر تعمیر اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کا دورہ کیا۔

چیف انجینئر اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کمشنر لاہور کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔ آن سائٹ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکبر چوک منصوبے پر دن رات کام تیزی سے جاری ہے۔ جناح ہسپتال سے پیکو موڑ دونوں اطراف فلائی اوورز کی تعمیر جاری ہے۔ منصوبے کی تعمیر کے دوران ایک درخت بھی نہیں کاٹا جائے گا۔

کمشنرلاہور نے منصوبے میں شامل چاروں پروٹیکٹڈ یوٹرن پر بھی کام کے فوری آغاز کی ہدایت کی۔ انہوں نے منصوبے کی تعمیر کے دوران دیگر الائیڈ محکموں کو ایل ڈی اے ٹیموں کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے گرد ٹریفک کی روانی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا ترقیاتی کاموں کے گرد شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کمشنر لاہور کی ہدایت پر اکبر چوک، شوق چوک، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ اور مادرملت پر پروٹیکٹڈ یوٹرن بنیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے