02 Jun 2023
(لاہور نیوز) مشیر وزیراعظم قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مشکلات کے باجود آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا ، پٹرول مزید سستا کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کے خلاف ہیں لیکن اگر کسی نے غلط کام کیا ہے تو اس کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے، قانون کے مطابق سب کچھ ہو رہا ہے، ساری دنیا کی حکومتیں نقص امن پر بھر پور ایکشن لیتی ہیں، جب کشمیر ، فلسطین میں خواتین پر جنسی تشدد ہوا اس وقت عالمی دنیا کہاں تھی؟۔
انہوں نے معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور عام آدمی پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا، پٹرول کی قیمت مزید کم کر رہے ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا کہ امن و امان کی بحالی کے حکومتی اقدامات کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے ۔