(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ آفس میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل، ای پی آئی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ سمیت محکمہ صحت کے افسران موجود تھے۔ تمباکونوشی واک کا انعقاد ایسویسی ایشن فار بیٹر پاکستان کے تعاون سے کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل کا کہنا تھا ہر سال پاکستان میں ہزاروں افراد تمباکونوشی کے باعث کینسر کی مہلک بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ تمباکو نوشی کی وجہ سے پھیپھڑوں اور منہ کا کینسر بھی بڑھ رہا ہے۔ پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر کی وجہ سے سیکڑوں افراد جاں بحق ہو جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا پاکستان میں نوجوان نسل بڑی تعداد میں تمباکو نوشی میں مبتلا ہو رہی ہے۔ تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے حکومت کو سخت ایکشن لینا چاہیے۔