اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 298.40 قیمت فروخت : 300.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.84 قیمت فروخت : 178.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.99 قیمت فروخت : 202.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 75.10
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.65 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2957 دس گرام : 2538
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مردوں کی نسبت عورتوں کی ہارٹ اٹیک سے موت کی شرح زیادہ کیوں ہے؟جانئے

25 May 2023
25 May 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے مردوں کی نسبت عورتوں کی ہارٹ اٹیک کے باعث اموات کی شرح میں اضافے کی وجہ بیان کردی۔

ماہرین  نے 884 مردوں اور عورتوں پر تحقیق  کی ، جس میں   دل کے دورے سے  خواتین کے بچنے کے امکانات میں کمی کے متعلق معلوم ہوا۔ان تمام افراد کو سب سے خطرناک نوعیت کے دل کے دورے (جس میں دل کو خون پہنچانے والی رگ بند ہوجاتی ہے) کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

بند رگ کو کھولنے کے لیے تمام مریضوں کی اینجیوپلاسٹی کی گئی اور ایک اسٹنٹ ڈالا گیا تاکہ خون باآسانی گردش کر سکے۔علامات ظاہر ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر ان مریضوں کی اینجیوپلاسٹی  کی گئی اور ان مریضوں میں موت کی شرح جاننے کے لیے تحقیق کا ٓغاز کیا گیا۔

یورپین سوسائٹی آف کارڈیولوجی کی سائنسی کانگریس ہارٹ فیلیئر 2023 میں پیش کیے جانے والے تحقیق کے نتائج میں دِکھایا گیا کہ اس طبی صورتِ حال کے پیش آنے کے بعد 30 سال کے اندر خواتین کی موت واقع ہونے کی تعداد 2.8 گُنا زیادہ تھی۔اس موقع پر 11.8 خواتین کی موت واقع ہوئی جبکہ مردوں کی موت واقع ہونے کی شرح 4.6 فی صد تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے