اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 483.00 زندہ مرغی
  • 699.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.45 قیمت فروخت : 905.08
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248500 دس گرام : 213000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227790 دس گرام : 195249
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2969 دس گرام : 2548
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

آم کو پانی میں بھگو کرکیوں کھانا چاہیے؟حیران کن وجہ سامنے آگئی

25 May 2023
25 May 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے پھلوں کے بادشاہ آم کو پانی میں بھگو کر کھانے کی حیران کن وجہ بیان کردی۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ آموں کو کھانے سے قبل کم سے کم 30 منٹ تک پانی میں بھگونا چاہیے کیونکہ آم کو پانی میں بھگو کر رکھنے سے اس کی گرمی کم ہو جاتی ہے اور نہ بھگونے کی صورت میں آم کی گرمی سے چہرے پر پمپلز بھی نکل سکتے ہیں۔آموں پر کئی قسم کی کیڑے مار ادویات بھی استعمال کی جاتی ہیں جوکہ انسانی  صحت پر برا اثر ڈال سکتی ہیں۔ماہرین نے کہا کہ یہ ادویات جلد، آنکھوں اور سانس لینے کے مسائل بھی پیدا کرسکتی ہیں،تاہم آموں کو پانی میں بھگو کر رکھنے سے تمام کیمیکلز کا اثر ختم ہوجاتا ہے، اس کے علاوہ آموں کے اوپر لگے جراثیم  بھی  اس عمل سے ختم ہوجاتے ہیں۔

رپورٹ کےمطابق  آم میں قدرتی طور پر پایا جانے والا ایک مادہ فائیٹک ایسڈ ہوتا ہے جو کہ ایک اینٹی نیوٹرینٹ سمجھا جاتا ہے، فائیٹک ایسڈ معدنیات جیسے کیلشیم، آئرن اور زنک کے جذب ہونے کے عمل کو روکتا ہے، جو جسم میں معدنیات کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے