اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

افطاری کے فوری بعد سگریٹ نوشی، بڑے خطرے کی وجہ بن سکتی

26 Mar 2023
26 Mar 2023

(ویب ڈیسک) ترکی میں گیرسن یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر قاغان قولان نے خبردار کیا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی کرنے سے امراض قلب کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر قولان نے کہا کہ جو لوگ افطار کے فوری بعد سگریٹ پیتے ہیں انہیں جسمانی جھٹکوں اور ہاتھ اور پاؤں میں کپکپاہٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے علاوہ چکر بھی آتے ہیں۔ اس لیے کہ طویل وقفے کے بعد سگریٹ پینے سے جسم کا تمام مدافعتی نظام درہم برہم ہوتا ہے جبکہ تھوڑے وقفے سے سگریٹ پینے پر ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان میں سگریٹ نوشی سے خون کی شریانوں کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو باقی سال بھر پہنچے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر قولان کے مطابق بعض طبی تحقیقوں سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان میں دل سے متعلق امراض کے سبب اموات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اسی سلسلے میں سگریٹ نوشی بھی اچانک موت کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ رمضان کے مہینے سے فائدہ اٹھا کر سگریٹ نوشی ترک کرنے کا آغاز کیا جانا چاہیے اور روزے کے طویل اوقات کے دوران جسم کے تمباکو کے عدم استعمال کی عادت سے مستفید ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے