محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری کی جانب سے چھیا سٹھ ہزار پولیس اہلکاروں کی بلڈ سکریننگ مکمل کر لی گئی
(لاہور نیوز) محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری کی جانب سے چھیا سٹھ ہزار پولیس اہلکاروں کی بلڈ سکریننگ مکمل کر لی گئی۔ پنجاب میں سات اعشاریہ تین فیصد اہلکار ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا نکلے۔ محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی بلڈ سکریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔ پولیس سکریننگ کیمپ کی رپورٹ لاہور نیوز نے حاصل کر لی ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سات اعشاریہ تین فیصد اہلکار ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا نکلے۔ ہیپاٹائٹس بی سے ایک اعشاریہ ایک فیصد ٹی بی سے صفر اعشاریہ چار فیصد پولیس اہلکار متاثر ہوئے۔ صفر اعشاریہ ایک فیصد پولیس اہلکاروں میں ایچ آئی وی ایڈز موجود ہونے کا انکشاف بھی ہوا۔ جبکہ بیالیس فیصد پولیس اہلکار وں کا وزن زیادہ نکلا۔ سکریننگ کے لیے چھیاسٹھ ہزار ایک سو اکیس اہلکاروں کے خون کے نمونے لیے گئے۔ جن میں سپریٹنڈینٹ انسپکٹر، ٹریفک وارڈن، کانسٹیبل، اور آفیسر سٹاف شامل ہیں ۔