اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

سیف الملوک کھوکھر کے ن لیگ لاہور کا صدر بننے پر کارکنوں کا جشن

24 Jan 2023
24 Jan 2023

(لاہور نیوز) سیف الملوک کھوکھر کے ن لیگ لاہور کا صدر بننے پر کارکنوں نے جشن منایا۔ کھوکھر پیلس میں صدر نامزد ہونے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

لاہور کے کھو کھربرادران کو ن لیگ میں اہم ذمہ داری مل گئی۔ ملک سیف الملوک کو صدر مسلم لیگ ن لاہور  بنانے پر جشن کا اہتمام کیا گیا۔ کھو کھر پیلس میں گھڑ ڈانس ، ڈھول کی تھاپ  پر بھنگڑے ،نعرے بازی بھی کی گئی۔

صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھو کھر کا کہنا ہے کہ قیادت کو یقین دلاتا ہوں ان کے اعتماد پر پورا اُتروں گا۔ کسی سے کوئی اختلافات نہیں تمام حلقوں سے لیگی کارکن ساتھ کھڑے ہیں۔ مریم نواز  کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

کھو کھر پیلس میں جشن کی تقریب  میں   ملک افضل کھو کھر ، اختر بادشاہ ، رابعہ فاروقی ،سابق میئر لاہور سمیت دیگر  کارکنوں کی کثیر  تعداد شریک ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے