اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مفکر پاکستان علامہ اقبال کا آج 144واں یوم پیدائش، مزار پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

09 Nov 2021
09 Nov 2021

(لاہور نیوز)شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا آج 144واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، ان کے مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

ڈاکٹر محمد اقبال نے 9 نومبر 1877 کو اقبال منزل میں آنکھ کھولی، بچپن اس آنگن میں گزارا، اقبال منزل کی در ودیوار سے انکی یادیں وابستہ ہیں۔ علامہ اقبال کے زیر استعمال رہنے والی اشیا اور ان کی لکھی تصانیف اقبال منزل کی زینت بنی ہوئی ہیں، سو سالہ قدیمی یہ قومی ورثہ تاریخ سموئےاپنی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔

مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب میں اسٹیشن کمانڈرلاہورکموڈورعامراقبال نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ 

دنیا بھر سے آئے سیاح اقبال منزل میں آ کر اقبال کی زیر استعمال اشیا دیکھ کرروحانی سکون حاصل کرتے ہیں۔

دوسری جانب قومی شاعرڈاکٹرعلامہ محمداقبال کےمزارپرگارڈزتبدیلی کی پروقار تقریب میںوزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے