
17 Dec 2020
(لاہور نیوز) پیٹرول کے بعد انجن آئل بھی مہنگا، موٹرسائیکل کے انجن آئل کی قیمت فی لیٹر 25 سے 50 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کے بعد انجن آئل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں، موٹر سائیکل کا انجن آئل 25 سے 50 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل کا انجن آئل 480 سے 545 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
گاڑیوں کے انجن آئل کی قیمت 200 روپے فی ڈبہ بڑھ گئی۔ گاڑیوں کے 4 لیٹر انجن آئل کی قیمت 2 ہزار 60 روپے تک پہنچ گئی۔ گاڑیوں کے آئل کی قیمت میں 13 سو روپے اضافہ کے بعد 4 ہزار 680 روپے کا ہوگیا۔