13 Nov 2020
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین بھی کورونا وائرس شکار ہو گئے، نو نومبر کو ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ میں پنجاب اسمبلی کے 7 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ کورونا وائرس کے شکار ملازمین کو اسمبلی سیکرٹریٹ آنے سے منع کر دیا گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر ملازمین کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ دو ملازمین کا تعلق سوالات برانچ سے ہے، تین ملازمین کا تعلق سکیورٹی برانچ سے ہے، بقیہ دو ملازمین کا تعلق اسمبلی سیکرٹریٹ سے ہے۔