اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بڑی اہم ہے، وہاب ریاض

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بڑی اہم ہے۔

 

لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ویمن ٹی 20 لیگ شروع کرنے کی بہت ضرورت ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو لیگ کے لیے باہر جانے کا بھی موقع ملنا چاہیے، اس سے ویمن کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے، آئی سی سی چیمپئین شپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے رینکنگ پوائنٹس ملیں گے جبکہ ٹی20 سیریز سے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع ملے گا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ انگلینڈ میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سخت گروپ کا نہیں سوچنا چاہیے، بس اپنے اوپر یقین ہونا چاہیے، ٹی 20 ایسا فارمیٹ ہے کہ اس میں کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی ہرا سکتی ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ویمن کرکٹرز کی فٹنس اور فیلڈنگ ہمارے لیے فکر مندی والے شعبے ہیں، اسی وجہ سے سب سے زیادہ ان پر فوکس کیا ہے، پہلے کراچی اور پھر لاہور میں کیمپس لگائے اور ان پر کام کیا ہے، کھلاڑیوں کی کارکردگی میں جو بہتری نظر آئی ہے اس کی وجہ فٹنس کا بہتر ہونا ہے، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط کر رہے ہیں ، کھیل کے بارے میں آگاہی کی بھی کمی ہے، اس پر بھی مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔

وہاب ریاض نے یہ بھی کہا کہ ویمن کرکٹرز کو مین کرکٹرز کے مقابلے میں کم میچز ملتے ہیں، ایکسپوژر کی کمی ہے، اسی لیے انٹرنیشنل کرکٹ جب کھیلتی ہیں تو کم میچز کے تجربے کی وجہ سے فیصلے نہیں کر پاتیں، کھلاڑیوں کو اپنے اوپر یقین نہیں ہوتا کہ وہ یہ کر پائیں گی یا نہیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 4 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے