اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ”میت منتقلی سروس“ کا آغاز کر دیا

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی سرکاری ”میت منتقلی سروس“کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق میت منتقلی سروس کے پہلے فیز میں لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں سے تکریم کے ساتھ میت بلامعاوضہ گھر منتقل کی جائے گی، تاہم جون تک میت منتقلی سروس کا دائرہ کار بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل تک شروع کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہر تحصیل میں ”Deceased Care Service“ میت منتقلی کے لئے مخصوصی ایمبولینس مہیا کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لئے گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں، میت منتقلی سروس گاڑیوں کا معائنہ کیا، جبکہ منتقلی سروس کے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے اور رضائے الٰہی کے تحت فرائض انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ مریض کے انتقال کی صورت میں سوگوار خاندان کو دلاسہ اور معاونت فراہم کرنا بھی اس سروس کا حصہ ہو گا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ہسپتالوں میں میت کی منتقلی پر پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے من مانے کرائے وصول کرنا افسوسناک ہے اور ریسکیو اہلکار کو اگر کوئی ذاتی طور پر پیسے دینے کی کوشش کرے تو اسے قبول نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے