اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

69 فیصد عوام کا مریم نواز کی قیادت پر اعتماد، پنجاب درست سمت میں گامزن: سروے

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(لاہور نیوز) انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے حکومت پنجاب کی 2 سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ جاری کر دی۔

رائے عامہ سروے میں 69 فیصد افراد  نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت پر اظہار اطمینان کیا اور پنجاب کی ترقی کو درست سمت میں پیش رفت قرار دے دیا۔

عوامی سروے میں 32 فیصد افراد نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کو”آؤٹ سٹینڈنگ“، 31 فیصد نے ”گڈ“ قرار دیا۔

آئی پی او آر سروے کے مطابق پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 42 فیصد عوامی مقبولیت حاصل ہوئی، ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، 55 فیصد افراد  نے سروے میں مریم نواز شریف کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

عوامی سروے میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام 33 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا۔

آئی پی او آر سروے میں 2 سال کے دوران ویمن ویلفیئر اور پروٹیکشن 30 فیصد، پبلک ٹرانسپورٹ 29 فیصد اور ایجوکیشن 27 فیصد کے ساتھ نمایاں رہی، عوامی سروے میں 26 فیصد نے امن وامان کی صورتحال اور 25 فیصد نے انفراسٹرکچر کو بہتر قرار دیا۔

سروے میں 7 ہزار شہریوں کا عوامی جذبات گورننس پرفارمنس اور پولیٹیکل ٹرینڈ کا جائزہ لیا گیا جس میں 50 فیصد خواتین اور 50 فیصد مرد شامل تھے۔

آئی پی او آر کے سروے میں 18 سے 40 سال کے 69 فیصد افراد  نے مثبت خیالات کا اظہار کیا، سروے میں صفائی کے نظام میں بہتری، ہیلتھ اور ایجوکیشن اصلاحات، مہنگائی میں ریلیف کے اقدامات، پبلک ٹرانسپورٹ اور بسنت کی بحالی پر عوامی رائے کا جائزہ لیا گیا۔

سروے میں 65 فیصد افراد  نے پنجاب کو ترقی کی درست سمت پر گامزن قرار دیا، 56 فیصد افراد نے سینی ٹیشن اور بلدیاتی سروسز پر اظہار اطمینان کیا۔

سروے میں حصہ لینے والے 57 فیصد افراد کا تعلق دیہی علاقوں اور 43 فیصد افراد کا تعلق اربن ایریا سے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے