اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

گورودوارہ جنم استھان ننکانہ میں بیساکھی کی 3 روزہ تقریبات اختتام پذیر

12 Apr 2026
12 Apr 2026

(لاہور نیوز) گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بیساکھی تہوار کی3 روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کو بذریعہ کوچز سکیورٹی کے سخت حصار میں روانہ کر دیا گیا، سکھ یاتری گورودوارہ سچا سودا فاروق آباد پہنچیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکھ یاتری گورودوارہ سچا سودا سے گورودوارہ پنجا صاحب حسن ابدال جائیں گے، سکھ یاتری 14 اپریل کو گورودوارہ پنجا صاحب میں بیساکھی کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت پاکستان اور عوام کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔

یاد رہے کہ بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے 2238 بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچے، سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب لایا گیا، سکھ یاتریوں کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے