11 Apr 2026
(لاہور نیوز) پولیس نے14سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا۔
قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے ٹریس کر کے کرول بازار سے گرفتار کیا،لڑکی سے زیادتی کے متعلق تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درخواست موصول ہوئی تھی۔
ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ ترجمان کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ نمبر 704/26 درج ہے۔
ملزم بہلا کر لڑکی کو ساتھ جوس کارنر لے گیا اور زیادتی کر کے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم شہزاد کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
