اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.83 قیمت فروخت : 40.90
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 326.71 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.42 قیمت فروخت : 196.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.77 قیمت فروخت : 202.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.45 قیمت فروخت : 76.59
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.10 قیمت فروخت : 911.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500600 دس گرام : 429200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458880 دس گرام : 393430
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاد باغ : موٹر سائیکل ریس پر سٹے بازی کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

11 Apr 2026
11 Apr 2026

(لاہور نیوز) شاد باغ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل ریس پر سٹے بازی کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان شاد باغ کی مختلف سڑکوں پر تیز رفتاری کے مقابلے منعقد کر کے ان پر جواء کھیل رہے تھے۔ کارروائی کے دوران داؤ پر لگی نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی جبکہ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔

یہ کارروائی زاہد حسین (ایس ایچ او شاد باغ) کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے انجام دی۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں حماد، اعجاز، تیمور، نوید اور غلام مرتضیٰ شامل ہیں۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں گی، اور سڑکوں پر غیر قانونی ریسنگ اور سٹے بازی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے