اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں 8 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 88 فیصد طلبہ کامیاب، مریم نواز کی مبارکباد

09 Apr 2026
09 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں 8 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، رزلٹ ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نتائج دیکھنے کیلئے پورٹل کا افتتاح کر دیا، پبلک سکولوں کے طلباء 8 ویں کا نتیجہ pectaa.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں، آٹھویں جماعت کا مجموعی نتیجہ 88 فیصد رہا، خیال رہے کہ پنجاب میں طویل عرصہ بعد بورڈ طرز پر آٹھویں کے امتحان بحال ہوئے ہیں۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب کے ایک لاکھ کے قریب طلباء نے آٹھویں کا امتحان دیا، آٹھویں کا رزلٹ 30 دنوں کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا، پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین مارکنگ کی گئی۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ پیپر چیکنگ میں مشین مارکنگ کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، میٹرک اور انٹر کے پرچوں میں بھی مشین مارکنگ ہوگی، اسسمنٹ ٹیم کو اعزازیہ دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کامیاب طلباء کو مبارکباد دی ہے۔

رانا سکندر حیات کے مطابق ہشتم امتحانات پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کے تحت منعقد کئے گئے، بورڈ طرز پر ہشتم امتحانات کا آغاز طلباء کی کارکردگی بہتر انداز میں جانچنے کیلئے کیا گیا ہے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس مارکنگ سے شفافیت مزید واضح ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے پرچوں پر کیو آر کوڈ بھی لگایا گیا ہے، کیو آر کوڈ امتحانی پرچوں کی مکمل ٹریسنگ میں معاونت رکھتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے