اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں ورلڈ بینک منصوبوں کا جائزہ، ڈیجیٹائزیشن اور زرعی اصلاحات پر پیشرفت تیز کرنے کا فیصلہ

09 Apr 2026
09 Apr 2026

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے جبکہ زاہد اختر زمان چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اجلاس میں میکانائزڈ ایگریکلچر، فلڈ ریزیلنٹ ویسٹ مینجمنٹ اور ماحول دوست منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت جاری ڈیجیٹائزیشن اقدامات پر بھی غور کیا گیا، جن کا مقصد شہریوں کو شفاف اور مؤثر طریقے سے خدمات کی فراہمی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ “مریم کی دستک”، ای خدمت مراکز، ای بیز اور ای پے جیسے منصوبے ڈیجیٹائزیشن کی کامیاب مثالیں ہیں۔ اجلاس میں صوبے بھر میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے منصوبے پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

زرعی شعبے کے حوالے سے کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی، زرعی سرمایہ کاری اور ڈیری فارمنگ کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر کسان کارڈ کے ذریعے چھوٹے کسانوں کو مالی معاونت کی فراہمی اور اس کے مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کے مسائل کے حل اور صوبے کی پائیدار ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے