08 Apr 2026
(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے ڈاکٹر نجمہ افضل خان کو صوبائی محتسب مقرر کر دیا۔
حکومتِ پنجاب نے خواتین کو ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے قانون 2010 کے تحت ڈاکٹر نجمہ ایاز خان کو صوبائی خاتون محتسب مقرر کر دیا،تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے اور ڈاکٹر نجمہ ایاز خان فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی،ان کی مدت تعیناتی چار سال مقرر کی گئی ہے، اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی تقرری سے متعلق شرائط و ضوابط بعد ازاں علیحدہ طور پر جاری کیے جائیں گے۔
