اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ترکیہ کی آئینی عدالت کے اعلیٰ سطحی وفد کا لاہور ہائی کورٹ کا دورہ

08 Apr 2026
08 Apr 2026

(محمد اشفاق) ترکیہ کی آئینی عدالت کے اعلیٰ سطحی وفد نے لاہور ہائی کورٹ کا دورہ کیا، وفد کی قیادت ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا نے کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج شجاعت علی خان، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس شہرام سرور چودھری سمیت دیگر فاضل جج صاحبان بھی موجود تھے۔

وفد کی قیادت ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا کر رہے تھے جبکہ وفد میں جج رضوان گولچ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رجائی اکییل (جج)، سیکرٹری جنرل مرات ازاکلی، چیف ریپوٹئیر جج ڈاکٹر عبداللہ چیلیک سمیت دیگر سینئر عدالتی حکام شامل تھے۔

معزز مہمانوں کو فاضل چیف جسٹس اور ججز کی جانب سے گلدستے بھی پیش کئے گئے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور دیگر سینیئر ججزکے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کی اعلیٰ عدلیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔

ملاقات کے دوران عدالتی نظام میں اصلاحات، آئینی و قانونی امور، اور انصاف کی بروقت فراہمی کے حوالے سے تجربات کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر عدالتی استعداد کار میں بہتری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، اور عدالتی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔

معزز مہمانوں نے لاہور ہائیکورٹ کے تاریخی کردار اور انصاف کی فراہمی میں اس کے اقدامات کو سراہا جبکہ میزبان حکام نے ترکیہ کی آئینی عدالت کے تجربات سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، جس کے بعد چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ کی تاریخی عمارت اورکورٹ نمبر1 کا دورہ بھی کیا۔

دورے کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے وفد کو لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت اور اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے عدالت کے اندر مقدمات کی سماعت، درخواستوں کے اندراج اور فیصلوں کے حوالے سے قائم مربوط اور جدید نظام پر بھی بریفنگ دی، جسے وفد نے سراہا۔

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا نے اپنے ساتھی ججز کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں پودے بھی لگائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

ظہرانے میں پاکستان کی آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروق، سید ارشد حسین شاہ اور لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان نے بھی شرکت کی، اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا اور دیگر معزز مہمانوں کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے