07 Apr 2026
(لاہور نیوز) کاہنہ پولیس نے ایئر ٹکٹنگ کا کاروبار کرنے والے تاجر کےمبینہ اغواءکا مقدمہ درج کر لیا۔
ایئر ٹکٹنگ کا کاروبار کرنیوالے تاجر سید منصور حسن رضوی کے اغواء کا مقدمہ اہلیہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر متن کے مطابق مبینہ اغواء کار ایلیٹ فورس کی یونیفارم میں ملبوس 7 تھے جبکہ سادہ کپڑوں میں بھی 3 افراد گھر میں داخل ہوئے۔
مبینہ اغواء کار تاجر سید منصور حسن کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے جبکہ ملزمان گھر سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء ساتھ لے گئے، ملزمان کے گھر کی دہلیز تک آنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر معاملے کی تفتیش جاری ہے جلد ہی مغوی کو بازیاب کروا کر ملزمان کو پکڑ لیں گے۔
