اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ: پولیس وردی میں ملبوس افراد نے شہری اغوا، نقدی و زیورات لوٹ لیے

07 Apr 2026
07 Apr 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں مبینہ طور پر پولیس وردی میں ملبوس نامعلوم افراد کی جانب سے شہری کے اغوا اور ڈکیتی کی واردات سامنے آئی ہے۔

پولیس نے مغوی کی اہلیہ سمیرا سید کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق متعدد ملزمان پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور کارروائی کے دوران شہری کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔ مدعیہ کے مطابق ملزمان گھر سے نقدی، زیورات اور گاڑی بھی لے گئے جبکہ واقعہ کی کلوز سرکٹ کیمرہ فوٹیج بھی موجود ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی تعداد ایک سے زائد تھی اور تمام افراد پولیس جیسی وردی میں ملبوس تھے۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ کیس کو اغوا کے ساتھ ساتھ ڈکیتی کے پہلو سے بھی تفتیش کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے