جرم وانصاف
لاہورہائیکورٹ کے باہر دو فریقین میں تصادم، سکیورٹی نے ملزمان کو حراست میں لے لیا
07 Apr 2026
07 Apr 2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے باہر کیس کی سماعت سے قبل دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔
سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھگڑا کرنے والے افراد کو قابو میں لے کر حراست میں لے لیا اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ شیخوپورہ میں درج اقدامِ قتل کے کیس سے متعلق تھا۔ ملزمان عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تھے، تاہم سماعت شروع ہونے سے پہلے ہی مدعی اور ملزمان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔
واقعہ کے بعد عدالت کے احاطے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
