اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، مردہ مرغیاں تلف، جعلی کولڈ ڈرنکس یونٹ سیل

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 1300 کلو مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف کر دی گئیں جبکہ جعلسازی پر 2 مقدمات بھی درج کئے گئے، غازی پھاٹک بائی پاس پر سپلائر گاڑی نمبر SAC-4666 سے مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں، جو گاڑی میں چھپا کر سپلائی کی غرض سے لے جائی جا رہی تھیں۔

اسی طرح واہگہ ٹاؤن میں معروف برانڈز کے نام پر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والا یونٹ بھی پکڑا گیا، جہاں سے 1 ہزار 920 لٹر جعلی مشروبات، فلنگ مشینیں، سلنڈر سپلائر گاڑی، 780 بوتلیں اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ میں غیر فلٹر شدہ پانی استعمال کیا جا رہا تھا، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات تھے اور حشرات کی بھرمار پائی گئی، مزید برآں خرید و فروخت کا ریکارڈ اور ضروری دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلساز مافیا معروف برانڈز کے نام پر صارفین کو دھوکہ دیتا ہے، تاہم زیادہ منافع کیلئے صحت سے کھیلنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223 ہیلپ لائن پر فوری اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے