اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کسانوں کے تحفظ اور مالی معاونت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب میں گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہر ایک ایکڑ کے لیے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی تاکہ بڑھتی ہوئی لاگت کو کم کیا جا سکے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوا ہے جس سے کسان متاثر ہو رہے ہیں تاہم حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سبسڈی کے نظام کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے وہ خود نگرانی کر رہی ہیں تاکہ مالی فوائد ہر کسان تک پہنچ سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کسان صوبے کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے