اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.00 قیمت فروخت : 279.50
  • یورو قیمت خرید: 321.93 قیمت فروخت : 322.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.33 قیمت فروخت : 369.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.98 قیمت فروخت : 192.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.35 قیمت فروخت : 74.48
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.68 قیمت فروخت : 911.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500300 دس گرام : 428900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458605 دس گرام : 393155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7919 دس گرام : 6797
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسترد کر دیا

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہری حکومت سے نالاں ہوگئے۔

شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے بجٹ کو شدید متاثر کر دیا، زندگی گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، پٹرول مہنگا ہونےسے ناصرف ٹرانسپورٹ بلکہ اشیائے خورونوش سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی۔

ایک شہری نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی کے ذریعے عوام کو نشانہ بنا رہی ہے اور غریب آدمی کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمدن میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود اخراجات میں مسلسل اضافہ ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو متوسط اور غریب طبقہ شدید مالی بحران کا شکار ہو جائے گا۔

معاشی ماہرین کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر مہنگائی کی مجموعی شرح پر پڑتا ہے، جس کے باعث اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے متوازن پالیسیاں اختیار کی جائیں تاکہ معاشی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے