02 Apr 2026
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے، میچ دوپہر ڈھائی بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں، جن میں ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی دو میچز کھیلے، جس میں انہیں ایک میں ناکامی ہوئی اور ایک میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا۔
ایونٹ کے آج ہونے والے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور راولپنڈی کے درمیان شام 7 بجے مقابلہ ہوگا۔
