اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.00 قیمت فروخت : 279.50
  • یورو قیمت خرید: 321.93 قیمت فروخت : 322.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.33 قیمت فروخت : 369.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.98 قیمت فروخت : 192.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.35 قیمت فروخت : 74.48
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.68 قیمت فروخت : 911.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500300 دس گرام : 428900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458605 دس گرام : 393155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7919 دس گرام : 6797
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

02 Apr 2026
02 Apr 2026

(لاہور نیوز) ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا جس کے باعث آج سے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 5 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر کی بالائی وادیوں میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں کے باعث کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان اور مانسہرہ میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آندھی اور بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے