اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.51 قیمت فروخت : 40.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.05 قیمت فروخت : 279.55
  • یورو قیمت خرید: 322.60 قیمت فروخت : 323.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.39 قیمت فروخت : 370.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.61 قیمت فروخت : 192.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.98
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.37 قیمت فروخت : 74.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477000 دس گرام : 408900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437247 دس گرام : 374822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7449 دس گرام : 6393
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور بیکری یونٹ بند

02 Apr 2026
02 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ، معروف بیکری اور کنفیکشنری یونٹ بند کر دیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے گلبرگ، چائنہ سکیم اور شالیمار ٹاؤن میں چھاپے مارے، جہاں مجموعی طور پر 5 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا، کارروائیوں کے دوران 2 مقامات کو 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت بیکری اشیاء تلف کر دی گئیں۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق واٹر فلٹریشن پلانٹ کو پانی کے سیمپل فیل ہونے اور ناقص انتظامات کے باعث بند کیا گیا، اسی طرح ایک ریسٹورنٹ میں فنگس زدہ اور بدبودار فریزر میں اشیاء کی سٹوریج جبکہ ٹوٹے فرش پر آلودہ پانی کی موجودگی بھی پائی گئی۔

مزید برآں، مختلف مقامات پر ضروری ریکارڈ، دستاویزات اور فلٹر تبدیلی کا ریکارڈ موجود نہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملازمین کے میڈیکل اور فوڈ سیفٹی ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی دستیاب نہیں تھے، جس پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خوراک کا کاروبار کرنے کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ اور فوڈ سیفٹی ٹریننگ لازمی ہے، جبکہ غذائیت سے بھرپور اور محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

انہوں  نے واضح کیا کہ پنجاب بھر میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کیا جا رہا ہے اور خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے