اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.51 قیمت فروخت : 40.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.05 قیمت فروخت : 279.55
  • یورو قیمت خرید: 322.60 قیمت فروخت : 323.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.39 قیمت فروخت : 370.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.61 قیمت فروخت : 192.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.98
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.37 قیمت فروخت : 74.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477000 دس گرام : 408900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437247 دس گرام : 374822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7449 دس گرام : 6393
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مارچ، مہنگائی کی شرح میں 1.18 فیصد اضافہ ہوا: ادارہ شماریات

01 Apr 2026
01 Apr 2026

(لاہورنیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 1.18 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، مہنگائی کی سالانہ شرح 7.30 فیصد تک پہنچ گئی، جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 5.67 فیصد رہی،

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہروں میں مہنگائی کی شرح 1.34 فیصد بڑھی، مارچ میں دیہات میں مہنگائی کی شرح 0.96 فیصد اضافہ ہوا،مارچ میں شہروں میں چکن 13 فیصد، پھل 11.25 فیصد مہنگے ہوئے۔

اِسی طرح سبزیاں 5.01فیصد، دال ماش 2.78 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ شہروں میں گوشت 1.53 فیصد، خشک میوہ جات0.66 فیصد مہنگے ہوئے، مارچ میں شہروں میں ٹماٹر 29.16 فیصد، انڈے 17.96 فیصد سستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ آلو 12.02 فیصد گندم 5.48 فیصد سستی ہوئیں، مارچ میں شہروں میں 2.11 فیصد سستی ہوئی، مارچ میں شہروں میں ٹرانسپورٹ سروس 9.15 فیصد مہنگی ہوئی، شہروں میں موٹر فیول18.01 فیصدبجلی 5.08 فیصد مہنگی ہوئی۔

رپورٹ نے کہا کہ مارچ میں دیہات میں پھل 14.68 فیصد، سبزیاں 6.84 فیصد مہنگی ہوئیں، دیہات میں چکن 6.76 فیصد، دال ماش2.07 فیصد مہنگی ہوئی ، دیہات میں ٹماٹر 27.47 فیصد، انڈے 20.69 فیصد سستے ہوئے، مارچ میں دیہات میں آلو 18.02 فیصد، گندم 4.88 فیصد سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ سالانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ کرائے 12.49 فیصد تک بڑھ گئے، گزشتہ سال کی نسبت خوراک، مشروبات 3.55 فیصد تک مہنگے، ایک سال میں ہاوسنگ، بجلی، گیس، پانی 11.50 فیصد، کپڑے اور جوتے ایک سال میں 5.80 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیاد پر تعلیم 9 فیصد سے زائد مہنگی جب کہ ریسٹورنٹ ہوٹل کے چارجز ایک سال میں 5.12 فیصد تک بڑھ گئے اور صحت کی سہولیات سالانہ بنیاد پر 7.36 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے