30 Mar 2026
(لاہور نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 سے پرندہ ٹکرا گیا۔
ذرائع کے مطابق پرندہ ٹیک آف کے فوری بعد طیارے کے انجن سے ٹکرایا، واقعے کے بعد پائلٹ نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو محفوظ طریقے سے واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔
