اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11: گلیڈی ایٹرز نے کنگزمین کو 40 رنز سے ہرا دیا

29 Mar 2026
29 Mar 2026

(لاہور نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40 رنز سے شکست دے دی۔

 

حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم گلیڈی ایٹرز کے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 134 رنز ہی بنا سکی۔حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے عرفان خان 33، حسان خان 31 اور کپتان مارنوس لبوشیان 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان 14، صائم ایوب 8، سعد علی 7، حماد اعظم 6 رنز ہی بنا پائے۔

کنگز مین کے معاذ صداقت بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے جبکہ مہیش تھکشانا نے 2 اور ریلے میریڈیتھ نے 3 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ احمد دانیا نے 2، الزاری جوزف، عثمان طارق اور کپتان سعود شکیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شمائل حسین 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسن نواز 53 جبکہ ٹام کرن 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرا کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔

گلیڈی ایٹر کے خواجہ نافع 6، کپتان سعود شکیل 4 جبکہ ریلے روسو، بین ڈرموٹ اور الزاری جوزف بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے، ابر ار احمد 9 اور احمد دانیال 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے ریلے میریڈیتھ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مہیش تھکشانا اور عاکف جاوید نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے