اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ایس ایل 11: سکیورٹی ہائی الرٹ، روٹس کی مکمل چیکنگ

29 Mar 2026
29 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آج ہونے والے دونوں میچز کے لیے ڈولفن پولیس نے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔

ایس پی ڈولفن، لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں بریفنگ و ہدایات جاری کیں، انہوں نے نجی ہوٹل کے اطراف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ٹیموں کی موومنٹ سے قبل روٹس کی مکمل چیکنگ بھی کی۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق، سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ ٹیموں کی چیکنگ بھی کی گئی اور ٹیموں کی گاڑیوں کی درست سمت اور سٹینڈنگ پوزیشن کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ میچ کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوراً اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے