29 Mar 2026
(لاہور نیوز) سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے شہری پر فائرنگ کے واقعہ کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تفتیسی ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹر ندیم کو ڈیرہ غازی خان سے سپاری دے کر بلایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو قتل کے عوض پانچ لاکھ روپے دینے اور گھر فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں شوٹر نے انکشاف کیا کہ سعد کو ملزمان گلفام اور حمزہ کے ایما پر قتل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ سعد موقع پر دم توڑ گیا تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں۔
پولیس کے مطابق نامزد ملزمان گلفام اور حمزہ کی گرفتاری کے لیے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
