کھیل
پی ایس ایل: آج 2 میچز، پہلے میں کوئٹہ کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
29 Mar 2026
29 Mar 2026
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں آج بھی 2 میچز کھیلے جائیں گے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے آج کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدر آباد کنگز مین کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان شام 7 بجے جوڑ پڑے گا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدر آباد کنگز مین نے ایونٹ میں ابھی ایک ایک میچ کھیلا ہے جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، ٹیبل پوائنٹس پر دونوں ٹیموں کے صفر، صفر پوائنٹس ہیں۔
اس کے علاوہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ایک ایک میچ جیت کر 2،2 پوائنٹس حاصل کر چکے ہیں۔
