اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لیڈی ولنگڈن ہسپتال: آپریشن تھیٹر میں گارڈ کا خاتون کو انیستھیزیا لگانے کا انکشاف

29 Mar 2026
29 Mar 2026

(ویب ڈیسک) لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں بدانتظامی، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ نے آپریشن تھیٹر میں مریض خاتون کو انجکشن لگایا ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی لاپرواہی کے باعث لیڈی ولنگڈن ہسپتال بدترین زوال کا شکار ہو گیا ہے۔

 ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سکیورٹی گارڈ آپریشن تھیٹر میں خاتون مریضہ کو لوکل انیستھیزیا لگا رہا تھا، جبکہ آپریشن تھیٹر کی ایک دوسری وائرل ویڈیو سے بھی ثابت ہوا ہے کہ ہسپتال میں سنگین بدانتظامی ہے۔

 اس واقعہ پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ڈاکٹرز اور ایک ہیڈ نرس کو معطل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل ہونے والوں میں سینئر کنسلٹنٹ انستھیزیا ڈاکٹر منیر، سینئر رجسٹرار انستھیزیا ڈاکٹر رطابہ خالد، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر منزہ ناہید، سینئر وومن میڈیکل افسر ڈاکٹر دریہ ارم اور ہیڈ نرس عظمیٰ حسان شامل ہیں۔

 اس کے علاوہ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے کنٹریکٹ کو بھی گارڈ کی اس حرکت کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں سی سیکشن آپریشن کے دوران مبینہ طور پر مریضوں کی ویڈیو بنانے کے واقعہ کے بعد 4 لیڈی ڈاکٹرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے  مطابق سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، گائنی یونٹ ون کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو بنانا اخلاقیات کے منافی ہے اور مریض کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ملوث ڈاکٹرز کا طرز عمل مریض کی سیفٹی کے معیار اور طبی ماہرین پر اعتماد کے اصولوں کے منافی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے