اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

دودھ ، دہی کی من مانی قیمتوں پر فروخت ، شہری شدید مشکلات کا شکار

29 Mar 2026
29 Mar 2026

(لاہور نیوز) شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

سرکاری قیمت کے مطابق دودھ کی فی لیٹر قیمت 170 روپے مقرر ہے، تاہم مختلف علاقوں میں دودھ 230 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب دہی کی قیمت مقرر نہ ہونے کے باعث دکاندار من مانے دام وصول کر رہے ہیں اور دہی 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کی عملداری نہ ہونے سے وہ مہنگا دودھ اور دہی خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ دودھ فروش سرکاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے