اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی آپریشنز، ایک ماہ میں 366 آپریشنز، 36 دہشتگرد گرفتار

28 Mar 2026
28 Mar 2026

(لاہور نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کی صوبہ بھر میں دہشتگردی کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں، گزشتہ ایک ماہ کے دوران 366 انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز مکمل کر لیے، ان کارروائیوں میں 36 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، قصور، جہلم، چکوال، اوکاڑہ، خانیوال، راولپنڈی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، سیالکوٹ، جھنگ، اٹک اور ساہیوال سمیت مختلف اضلاع میں کی گئیں۔

مزید بتایا گیا کہ فیصل آباد اور جہلم سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 خطرناک دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 5 دیسی ساختہ بم، 34 دھماکہ کرنے والے آلات (ڈیٹونیٹر)، 61 فٹ حفاظتی تار، پمفلٹس اور نقدی برآمد کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائیاں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو توڑنے اور ممکنہ حملوں کو ناکام بنانے کے لیے کی گئیں، اور اس سلسلے میں آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے