اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 322.92 قیمت فروخت : 323.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.06 قیمت فروخت : 373.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.10 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.96 قیمت فروخت : 202.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.40 قیمت فروخت : 74.53
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.75 قیمت فروخت : 912.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حمزہ علی عباسی کی بہن منی لانڈرنگ کیس میں مشکلات کا شکار، عبوری ضمانت منسوخ

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے باعث قانونی مشکلات میں گھِر گئی ہیں۔

 اسلام آباد کی ایک سیشن عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ہے، جس کے بعد ان کے خلاف جاری تحقیقات میں پیش رفت متوقع ہے۔

 

 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ان کا نام اس کیس میں سامنے آچکا تھا، تاہم اب معاملہ دوبارہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

 

 

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 25 ارب روپے کی بڑی رقم جمع کرائی گئی، جسے بعد ازاں دبئی اور امریکا منتقل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس رقم کے ذرائع تاحال واضح نہیں ہوسکے۔

اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک کیس کو بند کردیا تھا، تاہم ایف آئی اے کی جانب سے دائر اپیل منظور ہونے کے بعد دوسرا کیس بھی دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو ابھی تک ان رقوم کے ماخذ سے متعلق کوئی حتمی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جبکہ تحقیقات کا عمل جاری ہے

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے