اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 322.92 قیمت فروخت : 323.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.06 قیمت فروخت : 373.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.10 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.96 قیمت فروخت : 202.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.40 قیمت فروخت : 74.53
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.75 قیمت فروخت : 912.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نئی ٹیموں کی آمد نے مقابلے کا رحجان بڑھا دیا ہے، شاداب خان

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(ویب ڈیسک) نئی ٹیموں کی آمد نے مقابلے کا رحجان بڑھا دیا ہے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا نیا دور شروع ہو چکا، بہت سے نئی تبدیلیاں ہو چکی ہیں، 2 نئی ٹیمیں آ گئی ہیں، تیسری کے اونر تبدیل ہوئے، ایونٹ میں جوش وخروش بڑھ گیا ہے، جس طرح 10 سال لیگ نے ترقی کی اب نئے دور میں یہ مزید آگے بڑھے گی۔

شاداب خان نے کہا کہ پی ایس ایل اور فرنچائزز کے لیے معاملات مزید بہتر ہوں گے، نئی ٹیموں کے آنے سے مقابلے کا رجحان بڑھ جائے گا، 8 ٹیموں کی موجودگی میں مختلف کمبی نیشنز کے ساتھ ایونٹ میں حصہ لینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں سب سے بڑی تبدیلی رواں سال کا پلیئرز آکشن ہے، بطور کھلاڑی آپ کو خود بھی اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہونا چاہیے، مجھے بھی دوسری فرنچائز سے آفر آئی تھی لیکن میں نے شروع سے ہی ایک بات کہی ہے کہ جب تک اسلام آباد یونائیٹڈ والے خود نہیں نکالتے میں اس ٹیم کو نہیں چھوڑوں گا۔

شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے، اس بار ہم نے فاسٹ بولرز پر زیادہ انحصار کیا ہے تاکہ کسی کو اگر ریکوری کا وقت چاہیے تو مل جائے۔ ہمارے پاس نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی میری ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ  پہلے سے اچھا پرفارم کروں، میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ بطور آل راؤنڈر جب بھی ٹیم کو میری ضرورت پڑے تو اس کے کام آؤں، کپتان کی حیثیت سے اگر میں اچھا کھیل پیش کروں گا تو اس سے ٹیم کو بھی میچ جیتنے میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے