اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 322.92 قیمت فروخت : 323.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.06 قیمت فروخت : 373.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.10 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.96 قیمت فروخت : 202.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.40 قیمت فروخت : 74.53
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.75 قیمت فروخت : 912.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حمزہ علی عباسی کی رشتہ ایپ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(ویب ڈیسک) معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے لانچ کی گئی رشتہ ایپ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ  نے مشترکہ طور پر ’’میرج 4 لائف‘‘ کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد لوگوں کو زندگی کے شریکِ حیات کی تلاش میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک جامع اور ہمہ جہت ایپ ہوگی، جہاں رشتہ تلاش کرنے والے افراد کو مناسب رہنمائی اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

 

 

 

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے مطابق انہیں اس خیال کی تحریک اس وقت ملی جب لوگ اکثر ان سے اچھے رشتوں کے بارے میں رہنمائی طلب کرتے تھے، جس کے بعد انہوں نے اس آئیڈیا کو عملی شکل دینے کا فیصلہ کیا۔

تاہم اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے اسے ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے والدین اور نوجوانوں کو اچھے رشتے تلاش کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ بعض افراد نے اسے محض ایک نیا کاروباری منصوبہ قرار دے کر تنقید بھی کی۔

یوں یہ نیا اقدام جہاں ایک طرف توجہ حاصل کر رہا ہے، وہیں انٹرنیٹ صارفین کے درمیان بحث کا موضوع بھی بن چکا ہے

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے